پولیس حراست سے فرار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ دوبارہ گرفتار

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)کرپشن کیس میں فرار ہونے والے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا،ملزم کی گرفتاری کیلئے 3 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

دوسری جانب غفلت کا مظاہرہ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،موبائل ڈیٹا کے ذریعے اہلکاروں کی ملزموں سے رابطے کی تصدیق کی جائے گی۔