کے پی کی زمین دہشتگردوں پر تنگ ، سرغنہ ابوزر سمیت مزید23خوارج ہلاک

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)کے پی کی زمین دہشتگردوں پر تنگ،مزید23خوارج جہنم واصل،سکیورٹی فورسز نے 2روز میں مجموعی طور پر 37 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 16،17 نومبر کو خفیہ اطلاعات پر باجوڑ ،بنوں میں انسداد دہشتگردی کی 2بڑی کامیاب کارروائیاں کی گئیں،بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، اہم سرغنہ سجاد عرف ابوزر سمیت 11 خوارج مارے گئے،بنوں میں موثر حکمت عملی کے تحت 12 مزید خوارج کو ٹھکانے لگایا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں،آپریشن تیز کردیا،ناسور کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔

دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کہاعزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،بہادر فورسز نے ایک بار پھر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،انتہاپسندی و دہشتگردی کےخلاف قومی اتفاق رائے میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش برداشت نہیں کریں گے،پاک سرزمین کو جلد ہر خارجی کے شر سے پاک کر دیا جائے گا۔