سروس ڈاون ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسزمتاثر، میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشن بھی سست روی کا شکار رہیں،صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کلاوڈ فلیئر کمپنی نے کہاسروس ڈاون ہونے کی تحقیقات شروع کردیں۔
ادھر سابق چیئرمین چیئرمین پاشا زوہیب نے کہا پاکستان کواپنا کلاوڈ فلیئرسسٹم بنانا چاہئے، پاکستانی آئی ٹی ماہرین میں صلاحیت موجود ہے، حکومت سپورٹ کرے تو مقامی کلاوڈ فیئر تیار ہو سکتاہے۔



















