دفاعی منصوبوں کےلئے 50ارب کا بڑا پیکیج،ای سی سی نے منظوری دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دفاعی منصوبوں کےلئے 50ارب کا بڑا پیکیج،ای سی سی نے منظوری دےدی۔

وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میںوفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت ،سول آرمڈ فورسز کو مزید رقم دینے کے علاوہ دفاعی خدمات کے منصوبوں کےلئے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی۔

وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ،سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار،دفاعی خدمات کے منصوبوں کیلئے 50 ارب کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ شامل ہے

پاسکو کو ختم کرکے خصوصی ادارہ قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی،اجلاس میں ایس پی وی کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 لاکھ مقررکیا گیا، پٹرولیم ڈویژن سمری پر آف شور آئل اینڈ گیس بلاکس کی لائسنس مدت میں توسیع ،ورکنگ انٹرسٹ ،غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی مراعاتی تجاویز منظور کی گئیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق فنڈز ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے طور پر منظور کیے گئے، رقم داخلی سلامتی، بارڈر کنٹرول اور امن و امان کیلئے فراہم کی جائے گی۔