پائیدار ترقی امن سے جڑی ،حقیقی اقتصادی روابط کیلئے پرعزم ہیں، اسحاق ڈار


ماسکو :(مشرق نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے پائیدار ترقی خطے میں امن و استحکام سے جڑی ،پاکستان حقیقی اقتصادی روابط قائم کرنے کےلئے پرعزم ہے،ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی،رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں۔

ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی اقتصادی تعاون، ترقی اور استحکام کیلئے پاکستان کا جامع ویژن پیش کیا،اسحاق ڈار نے خطے میں رابطے، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے توانائی، ڈیجیٹل اکانومی، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں ایس سی او کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

نائب وزیر اعظم نے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ملک خطے میں حقیقی اقتصادی روابط قائم کرنے کےلئے پرعزم ہے،اس موقع پر اسحاق ڈار نے غربت، سماجی و معاشی مسائل اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا پائیدار ترقی کا دارومدار خطے میں امن اور استحکام سے جڑا ہے۔