مظفر آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے جنگ میںفتح کے بعد پاکستان کامقام سب کے سامنے ہے،مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ،سن لو!جنگوں کے بعد سازش بھی ہارو گے،بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر حکومت نہیں چلائیں گے، نمائندہ آپ کی نمائندگی نہیں کرسکتا تو عوام کو خودجدوجہدکرنا پڑتی ہے،فیصل ممتاز راٹھو کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاماضی میں پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عمران خان کو اقتدار دیاگیا ، میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا، آزاد کشمیر وگلگت بلتستان نے کبھی مایوس نہیں کیا، جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ،جنگ کے بعد پاکستان کا سٹینڈرڈ سب کے سامنے ، مودی دنیا سے منہ چھپارہا ہے، امریکہ و دیگر ممالک یاد دلائیں گے 7 جہازگرے ، بھارت دنیا کے ہر فورم سے بھاگ رہا ہے، دشمن پاکستان ،کشمیر کے بھائی چارے کونقصان پہنچاتاہے، مودی حکومت کو بتانا چاہتا ہوں آپ جنگیں ہارے اب سازش بھی ہاروگے۔
چیئرمین پی پی نے کہا اب کہہ سکتا ہوں کشمیر میں سیاست کو بحال کیا،کشمیر سے پیپلز پارٹی کا 3 نسلوں کا رشتہ ہے، ذوالفقار بھٹو کے قتل پر مظفرآباد ، سری نگر میں بھی احتجاج ہوا ،شہید بینظیر بھٹو نے کہا تھا جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا،بلاول بھٹو نے چودھری یاسین،لطیف اکبر کو ہدایت کی کارکنوں کو متحرک کرکے انتخابات کی تیاری کریں،آئندہ حکومت پھر پی پی بنائے گی،عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات جائزہیں،تحفظات دور کرکے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،دریں اثنا وزیراعظم آزاد کشمیر نے پی سی مظفرآباد میں مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،نیویارک میں پاکستان کے بیوروچیف خواجہ فاروق نے خصوصی ملاقات کی،پاکستانی امریکن کی جانب سے مبارکباد دی او رنیک تمناﺅں کاپیغام پہنچایا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















