پاکستان اور چین کا انسداد دہشت گردی، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان ، چین نے انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی،چینی سفیر نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں، چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے،چینی سفیر جیان زیڈونگ نے کہا پاکستان کےساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔