اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈنشان پاکستان سے نواز دیا۔

پروقار تقریب ایوان صدر میں ہوئی،دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو ،ایڈمرل نوید اشرف،وفاقی وزرا،غیر ملکی سفرا نے بھی شرکت کی،شاہ عبداللہ دوئم کو اعزاز دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی و عالمی امن کےلئے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

شاہ عبداللہ دوئم نے صدرمملکت کواردن کے ایوارڈ سے نوازا، ایوارڈ سربراہان مملکت اور معزز شخصیات کو دیاجاتا ہے،صدرکو دیا گیا اعزاز پاکستان کےساتھ اردن کی جانب سے گہرے احترام،تحسین اوردوستی کی علامت ہے۔