آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ، 3 بنچ آئندہ ہفتے سماعت کرینگے
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ،کازلسٹ کے مطابق آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3 بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات سنیں گے، جسٹس حسن اظہر رضوی کو کورٹ روم نمبر 2میں سماعت کی ذمہ داری دےدی گئی،تیسرے بنچ میں جسٹس عامر فاروق ،کے کے آغا شامل ہیں، 2رکنی بنچ کی حیثیت سے کورٹ روم نمبر 3 میں مقدمات سنیں گے،اہم آئینی مقدمات کی کارروائی آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

















