بی بی سی پر ہرجانے کامقدمہ دائر کرونگا،ٹرمپ کااعلان
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےخلاف ایک سے 5ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کااعلان کردیا۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا وکلا کی رائے ہے بی بی سی پر ایک ارب ڈالر یا زائد کا ہرجانہ کیا جائے،ممکنہ طور پر بی بی سی کےخلاف امریکہ میں مقدمہ دائر کریں گے،معاملے پر برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر سے بھی بات کرونگا۔


















