امریکہ ،سعودی عرب ایف 35طیاروں کی ڈیل کے قریب
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)بلومبرگ نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےساتھ ایف 35طیاروں کی فروخت کی ڈیل کے قریب ہیں،ٹرمپ ولی عہد سے معاہدہ کریں گے، اقتصادی و دفاعی معاہدوں پر منگل کو دستخط متوقع ہیں۔
امریکی صدر ،سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات وائٹ ہاوس میں شیڈول ہے، مشرق وسطی کی سکیورٹی، ٹیکنالوجی اور حالیہ غزہ بحران تناظر میں خطے میں تعلقات کی بحالی جیسے اموربھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا سعودی عرب بہت سے طیارے خریدنا چاہتاہے، بہترین طیارے ، میزائل بناتے ہیں، آپ نے دیکھا ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کیا۔


















