طالبان حکومت نے بھارت ،ایران سے تجارتی قربتیں بڑھالیں
کابل:(مشرق نیوز)طالبان حکومت نے بھارت ،ایران سے تجارتی قربتیں بڑھالیں،سرحدی کشیدگی بڑھتے ہی پاکستان پر انحصار کم کرکے تجارت کابڑا حصہ بھارت، ایران اور وسطی ایشیائی ممالک کی طرف منتقل کرنا شروع کر دیا،حکام کے مطابق تبدیلی پاکستان پر تجارتی انحصار کم کرنے اور بارڈر پر پیش آنےوالے مسائل سے بچنے کےلئے کی جارہی ہے۔
ترجمان افغان وزارت تجارت عبدالسلام جواد اخوندزادہ نے کہا6 ماہ میں افغانستان کی ایران کےساتھ تجارت 1.6 ارب ڈالر تک جاپہنچی جو پاکستان کےساتھ ہونےوالی 1.1 ارب ڈالر کی تجارت سے زیادہ ہے،بھارتی زیر انتظام چاہ بہار پورٹ کی بہتر سہولتوں ،کم رکاوٹوں نے تاجروں کا اعتماد بڑھایا کیونکہ راستہ پاکستان کے بارڈر بند ہونے سے متاثر نہیں ہوتا۔



















