پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو امریکہ جانے سے روکدیا گیا
پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما وسابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو امریکہ جاتے پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔
سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نجی ائیرلائن کے ذریعے پشاور سے واشنگٹن جارہے تھے ،حکام نے نام نوفلائی لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امیگریشن ڈیسک پر روک لیا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا وہ واشنگٹن میں جمہوریت کے مستقبل پر ہونےوالی کانفرنس میں حصہ لینے جارہے تھے ائیرپورٹ پر بتایا گیا نام نوفلائی لسٹ میں شامل ہے،لسٹ میں نام کون ڈالتا یا نکالتا ہے، کسی کو معلوم نہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ،عدالت میں درخواست بھی دی مگر جواب نہیں ملا،پہلے کئی بار بغیر کسی رکاوٹ ملک سے باہر گیا اور پھر واپس آیا ایسا پہلی بار ہوا،موجودہ نظام کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

















