اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ایوان سے منظور ترمیم پر 2 ججز کا ضمیر جاگ گیا ،کینگرو کورٹس بنا کرسیاسی انتقام لیتے وقت کسی کی غیرت نہیں جاگی،نوازشریف کےخلاف سازش کو عملی جامہ پہنانے کےلئے عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے، نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا جرم اسی عدلیہ کا تھا،ثاقب نثار، بندیال، منیب و دیگر نام ہی بار بار سامنے آئے، اطہرمن اللہ کو اجمہورہت کا ابال آیا ،مشرف کے صوبائی وزیر رہے،اسی پارلیمنٹ کے ایوان میں بیٹھ کر 52 بل رات کو پاس کیے گئے، اسمبلی بھی توڑی گئی، جمہوریت کی بات کر رہے ہیں،لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اپوزیشن اور عدلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ آئین کے وفادار ہیں یا ایک شخص کے؟ دہشت گردوں کو تحفظ دینے والے بھی یہی ہیں، اب کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائےگی، عوام کو بتانا ہوگا یہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں، آج پاکستان آئینی راہ پر چل پڑا 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوگئی ، آئینی ترمیم سے انصاف کے نظام میں بہتری کے راستے کا تعین ہوا ، ساری تاریخ اس لیے بتانا چاہتا ہوں کہ کل ایک ترمیم پر دو ججز کی غیرت جاگ گئی، ہم نے جو ترمیم پاس کی اس کےخلاف احتجاج میں دو جج صاحبان نے استعفیٰ دیا۔
ویاقی وزیر نے کہا کینگرو کورٹس بنا کر ہمارے خلاف جو سیاسی انتقام لیا جا رہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی، اب جج شاعری کر رہے ہیں اور سیاست بھی کر رہے ہیں،جسٹس آصف کھوسہ، سجاد علی شاہ، جسٹس گلزار، جسٹس اعجازالحسن پر مشتمل بنچ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا،بنچ نے نہ صرف نواز شریف کو نااہل قرار دیا بلکہ تاحیات نااہل قرار دیا، ہمارے معاملے میں جسٹس ثاقب نثار، جسٹس بندیال، جسٹس منیب اور دیگر نام ہی بار بار سامنے آئے، یہ گھر والوں کو بلا کر ہمارے خلاف فیصلے دیتے رہے دیکھنا ہم نواز شریف کے ساتھ کیا کرتے ہیں، نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا جرم اسی عدلیہ کا تھا۔
مزید بر آں سینیٹر پرویزرشید نے کہاججوں کا کام ٹکر بنوانا، کسی کو رسوا کرنا یا ڈانٹا نہیں بلکہ انصاف دینا ہے،نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا صرف 2 ججز نے استعفیٰ دیا اور اعتراض ہے آئین کوختم کردیاگیا، سپریم کورٹ کے ٹکڑے کردئیے گئے تاہم کسی دوسرے جج نے بات کوتسلیم نہیں کیا اور اپنے کام کو جاری رکھنا مناسب سمجھا ہے، صرف دو لوگوں کی کہی بات پر نہیں کہہ سکتے کوئی تحریک چل جائےگی۔
لیگی رہنما نے کہا آئین میں ترمیم کاحق پارلیمنٹ کو ہے، یہ ہمارا آئینی حق ہے، خود سپریم کورٹ کے ججز بھی آئین کی پیداوار ہیں، کیا یہ دو جج حضرات یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف وہ مقدمے سنیں گے جس میں ہمارے سامنے سرکاری اہلکار، منتخب نمائندے ہوں اور ہم ان کی تذلیل کریں، تضحیک کریں، رسوا کریں، جیلوں میں بھیجیں اور نااہل قرار دےدیں۔
کینگرو کورٹس بنا کرسیاسی انتقام لیتے وقت غیرت نہیں جاگی،خواجہ آصف

















