جسٹس امین الدین خان پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر
اسلام آباد(بیورورپورٹ)جسٹس امین الدین خان کو پہلی وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا۔
حلف برداری تقریب جمعہ کو ہوگی،تیاریاں شروع کردی گئیں،صدرمملکت آصف زرداری حلف لیں گے، وزیراعظم،سپیکر، چیئرمین سینٹ ،وفاقی وزرا سمیت اہم شخصیات کو آگاہ کردیا گیا۔
ادھر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ رکھ لیا،سپریم کورٹ کے ججز کو بھی مدعو کرلیا گیا۔
واضح رہے جسٹس امین الدین خان 30 نومبر کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں ،آئینی عدالت کے چیف جسٹس بننے پر عہدے کی مدت میں اضافہ ہوجائے گا۔



















