پاکستان ،برطانیہ کا قیدیوں کی حوالگی سمیت تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک برطانیہ تعلقات میں اہم پیشرفت،دونوں ممالک نے قیدیوں کی حوالگی سمیت دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل نے ملاقات کی،انسداد دہشتگردی و منشیات ، انسانی سمگلنگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال، مختلف اداروں کے افسروں کیلئے تربیتی کورسز میں باہمی تعاون بڑھانے ،بچوں کی آن لائن ہراسانی کے سدباب کیلئے اشتراک کار موثر ،قیدیوں کی حوالگی کیلئے دوطرفہ معاونت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں طے تعاون کے 5ایم او یوز کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا دہشتگردی کے تمام تانے بانے ہمسایہ ملک سے ملتے ہیں،لعنت کےخلاف جنگ میں پاکستان کا عزم و استقامت ایک مثال ہے،ڈی جی این سی اے گراہم بیگر نے اسلام آباد خودکش حملے کی مذمت، جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انسداد منشیات میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔