کالعدم TLP کے گرد گھیراتنگ،تمام جائیدادیں ،اثاثے منجمد


لاہور: (سٹاف رپورٹر) کالعدم ٹی ایل پی کے گرد گھیراتنگ، پنجاب حکومت نے تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میںصوبے بھر میں کالعدم جماعت کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاوسنگ، سیکرٹری کوآپریٹو اور دیگر متعلقہ محکموں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دیں۔