راولپنڈی:(بیورورپورٹ)کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن، تمام طلبہ ، اساتذہ کوبحفا ظت ریسکیو کرلیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام کیڈٹس محفوظ ہیں،آپریشن نہایت احتیاط وحکمت عملی سے کیا گیا،حملہ کرنےوالے خوارج کا تعلق افغانستان سے ہے ،دہشتگرد کابل سے ٹیلیفون کے ذریعے ہدایات لیتے رہے،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
ادھر تمام کیڈٹس ،اساتذہ نے بروقت کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا،کیڈٹس نے کہا 12ویں جماعت کا طالبعلم ،وزیرستان کے معمولی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، پاک فوج نے کیڈٹ کالج بنایا تاکہ تعلیم، امن و ترقی کے مواقع مل سکیں، بزدل دہشتگرد ہمیشہ چاہتے تھے وزیرستان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں وہ اپنی شیطانی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں مگر ہمیشہ ناکام رہیں گے۔
کیڈٹ کالج وانا میں کلیئرنس آپریشن، تمام طلبہ ، اساتذہ بحفا ظت ریسکیو

















