دہشتگردی کےخلاف جدوجہد میں پاکستان کےساتھ ہیں،عالمی برادری

واشنگٹن،بیجنگ،لندن،سڈنی:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز) امریکہ،چین ،برطانیہ،آسٹریلیا ودیگر ممالک نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہادہشتگردی کےخلاف جدوجہد میں پاکستان کےساتھ ،زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا گو ہیں، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا دھماکے کے بعد صورتحال پر نظر ،ہمدردیاں اپنے پیارے کھونے والوں کےساتھ ہیں۔

چینی سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا دھماکہ قابل مذمت ،انسانیت دشمن عمل ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،آسٹریلوی ہائی کمیشن نے پاکستان سے یکجہتی ،متاثرین ،اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کےلئے سرگردم اداروں ،اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔