شیخ رشید کو عمرہ سے روکنے پر حکومت کو نوٹس،ڈی جیز طلب
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو عمرہ روانگی سے روکنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے ، ڈی جی پاسپورٹ کو طلب کرلیا۔
سماعت کے دوران جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دئیے توہین عدالت کا ٹرائل چلے گا،ذمہ دارکوسزا یا جزا ملے گی،عدالت نے استفسار کیا معاملہ سنگل بنچ کا تھا تو ڈویژن کے سامنے کیسے لگا؟ ،کیس دوبارہ سنگل بنچ میں مقرر کیا جائے،سماعت کے موقع پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔


















