عرفان صدیقی کی وفات عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے،نواز شریف

لاہور: (سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہا ہے عرفان صدیقی کا انتقال عظیم سانحہ ،انتہائی مخلص ،بااعتماد بھائی تھے،میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی ،لازوال یادیں ہیں،وفات عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے ،کمی پوری نہیں ہوسکتی۔

نوازشریف نے کہا عرفان صدیقی قلم ہمیشہ حق ، سچ کے باب لکھتے رہے،منفرد لکھاری، عاجز مزاج اور روشن دماغ شخصیت کو کھو دیا،عرفان صدیقی کی یادوں ،خدمات کو دل و دماغ میں زندہ رکھیں گے۔