وزیراعلیٰ کے پی کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیشنل سائبر کرائم ایویسٹی گیشن ایجنسی نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج مقدمے میں سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز اور جھوٹے بیانات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ویڈیوز میں ریاست و قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ جیل کے باہر ریاستی اداروں کےخلاف میڈیا ٹاک کی، پی ٹی آئی کے سرکاری پیج سے بھی ریاستی اداروں کےخلاف ویڈیو پھیلائی گئی۔