پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا میں ملوث افغان میڈیا کا جھوٹ بھی بے نقاب


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا میں ملوث افغان میڈیا کا جھوٹ بھی بے نقاب کردیا۔

افغان میڈیا اور سوشل میڈیا ہینڈلز کی جانب سے حالیہ دنوں میں پھیلائی گئی پاکستان مخالف مہم مکمل طور پر جھوٹ، فریب اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جعلی مواد پر مشتمل ہے، کسی پاکستانی یا بین الاقوامی میڈیا ادارے نے الزام کی کوئی تصدیق نہیں کی،سوشل میڈیا ویری فکیشن ٹولز کے مطابق وائرل ویڈیو حقیقی فوٹیج پر مبنی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ، جھوٹی مہم سیاسی بیان سے شروع ہوئی جسے افغان اکاونٹس نے توڑ مروڑ کر مذہبی جذبات بھڑکانے کےلئے استعمال کیا عوامی ردعمل کے بعد، 14 گھنٹے کے اندر افغان اکاونٹ نے خود اعتراف کیا ویڈیو اے آئی سے تیار کردہ تھی۔

ترجمان نے کہا افغان سوشل میڈیا نیٹ ورکس مسلسل پاکستان مخالف مواد شائع کر کے مذہبی جذبات کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کر رہے ہیں،بھارتی اثر و رسوخ کے تحت، افغان میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پاک فوج اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہیں،وزارت اطلاعات و نشریات نے عزم کا اظہار کیا پاکستان دشمن عناصر کی منفی پروپیگنڈا مہم کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائےگا۔