شہباز شریف کی آذری صدر سے ملاقات ،تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کی صدر الہام علیووف سے ملاقات ،آذربائیجان کی حکومت ،عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی، تجارت،سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے بھی شرکت کی،پاک آذربائیجان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا،شہبازشریف نے آرمینیا کےساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر صدرعلیووف کوسراہتے ہوئے کہاآذربائیجان کی فتح کشمیراورفلسطینی عوام کیلئے امیدکی کرن ہے، وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیووف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔



















