وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ کی تجویز مسترد کر دی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف شمسی توانائی پر واضح موقف رکھتے ہیں، وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ کی تجویز مسترد کر دی، تمام عدالتوں اور بارز کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاحکومت جوابدہ اور یہی نظام کی خوبصورتی ہے، ایک ہی بات کو بار بار دہرانے سے گریز کیا جائے،آئی سی ٹی کی تمام لائبریریز کو ای لائبریری میں تبدیل کردیا ،خواتین وکلا کےلئے ڈے کیئر سینٹر بنادئیے،انصاف کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے۔