نیویارک:(بیورورپورٹ)سلامتی کونسل نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں،خبر ایجنسی کے مطابق شامی صدر احمد الشرع پر پابندی ہٹانے کی امریکی قرارداد14 ووٹوں سے منظور ہوئی ،چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد کے مطابق صدر احمد الشرع اور وزیر داخلہ انس حسن خطاب کے نام داعش و القاعدہ پر عائد پابندیوں کی فہرست سے نکال دئیے گئے ،پابندیوں کے خاتمے کے بعد الشرع کے منجمد اثاثے بحال ،اسلحہ پابندی بھی ختم ہو جائے گی۔
شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم ،منجمد اثاثے بحال


















