سعودی عرب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے سعودی عرب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہوگا۔
انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا پورا یقین سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کےلئے تیار ہے،کوئی حل نکال لیں گے،دو ریاستی حل ہوگا یا نہیں، اسرائیل، دیگر فریقوں اور مجھ پر منحصر ہے،ایران کے پاس جوہری طاقت ہوتی تو کسی بھی قسم کا معاہدہ ممکن نہ تھا،امن کےلئے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا ضروری ہے۔
ٹرمپ نے کہا امریکہ کو کرپٹو کرنسی کا چیمپئن بنانا چاہتا ہوں،کرپٹو دنیا کی سب سے بڑی صنعت بن چکی ،امریکہ شعبے میں چین سمیت تمام ملکوں سے بہت آگے ہے،چین تیزی سے کرپٹو کے میدان میں داخل ہو رہا ہے لیکن میں نہیں چاہتا چین شعبے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے،بائیڈن نے ابتدا میں کرپٹو کی مخالفت کی لیکن جب دیکھا کرپٹو ووٹرز ٹرمپ کے ساتھ ہیں تو صرف ووٹ لینے کےلئے موقف بدل لیا۔


















