وزارت خارجہ ،سفارتی مشنز میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت خارجہ ،سفارتی مشنز میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ،روس، یو اے ای اور کرغزستان سمیت مختلف ممالک میں نئے سفرانے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
روس میں سابق سفیر خالد خاں جمالی کو ایڈیشنل فارن سیکرٹری ایڈمن تعینات کر دیا گیا،فیصل ترمذی ماسکو،شفقت علی خان نے امارات میں چارج سنبھا ل لیا۔
ڈی جی مڈل ایسٹ التمش وزیر خان کرغزستان میں سفیر ،زاہد حسین ڈائریکٹر جنرل مڈل ایسٹ ،کرغزستان میں سابق سفیر حسن ضیغم ڈائریکٹر جنرل سینٹرل ایشیا ،بلال چودھری کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا لگادیا گیا، ہلال چودھری نے رومانیہ کےلئے نامزد سفیر الیاس نظامی کی جگہ ذمہ داری سنبھالی۔

















