اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام ،صدر رجب طیب اردوان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو گئے۔
صدرمملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ترک قوم کی استقامت ،ویژن پوری دنیا کےلئے مشعل راہ ہے،مصطفی کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات و ترقی کی نئی راہیں کھولیں ،قائد،اقبال نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا،پاکستان ،ترکیہ مذہبی، تاریخی ،باہمی احترام کے رشتوں میں بندھے ہیں ،دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان ترکیہ کےساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا صدر اردوان کی جرات مندانہ ،متحرک قیادت میں ترکیہ نے شاندار ترقی و معاشی بحالی کے سفر طے کیے ،عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی، دونوں ممالک کے تعلقات وقت و جغرافیہ سے بالاتر ہیں،تعلقات صدر اردوان کی قیادت میں سٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو چکے ، شہبازشریف نے کہاترک بھائیوں کی کامیابیوں و کارناموں پر فخر ہے،مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں وقت کی ہر آزمائش سے گزرتے ہوئے پائیدار تعلقات کو فروغ دینے کےلئے ملکر کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا دن ترکیہ کی خودداری، استقامت اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،مصطفی کمال اتاترک کے ویژن سے شروع ہونےوالا ترقی کا سفر صدر اردوان کی قیادت میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے،پاکستان ،ترکیہ کے عوام کے دل کسی جغرافیائی حد کے پابند نہیں،ہر آفت ،آزمائش میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، مسئلہ کشمیر پر ترکیہ کا اصولی موقف پاکستانی عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔
پاک ترکیہ تزویراتی شراکت داری نئے دور میں داخل ہوگئے،صدر،وزیراعظم



















