بدخشاں میں طالبان سونے کی کانوں پر قبضے کیلئے لڑ پڑے،جھڑپیں،متعدد ہلاک


کابل:(مشرق نیوز)افغان طالبان رجیم میں اختلافات شدید،بدخشاں میں سونے کی کانوں پر قبضے کیلئے آپس میں لڑ پڑے،متعدد ہلاک ہوگئے۔

بدخشاں کے ضلع شہر بزرگ میں جھڑپیں طالبان رجیم کی جانب سے تعینات کان کنی شعبے کے سابق سربراہ عبدالرحمان عمار اور نئے تعینات ہونےوالے سربراہ شفیق حافظی گروپوں کے درمیان جاری ہیں،دونوں بااثرطالبان کمانڈر سمجھے جاتے ہیں۔

مسلح افواج کے سربراہ فصیح الدین فطرت کی تنازع ختم کرنے،فریقین کے درمیان مذاکرات کی کوششیں ناکام ہوگئیں،جھڑپوں میں کئی طالبان جنگجو مارے گئے ،سابق طالبان کمانڈر عبدالرحمان عمار نے ساتھیوں کے ہمراہ پہاڑوں پر مورچے سنبھال لیے۔

طالبان نے مرکز سے مزید فوجی دستے بدخشاں بھیج دئیے تاکہ باغی کمانڈر کو گرفتار کیا جائے،افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت نے باغی کمانڈر عبد الرحمان عمار کو گرفتار کرکے قندھار لانے کا حکم دےدیا۔