تہران (مشرق نیوز) پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے مصافحہ بھی کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح ہر گھر میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں، انہیں بھی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، پاکستان نے دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں اور معاونین کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔
محسن نقوی کا افغانستان کیساتھ اختلافات کو بات چیت سے حل کرنے پر زور



















