پاک سعودی دفاعی معاہدے پربھارتی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک سعودی دفاعی معاہدے پربھارتی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ،وزارت اطلاعات و نشریات نے منفی ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا۔

بھارتی فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا معاہدے کے تحت پاکستان 25 ہزار فوجی دستے سعودی عرب بھیجے گا،پاکستان سعودی عرب کو ایئر ڈیفنس ،راکٹ کمانڈ قائم کرنے میں تعاون ،مختلف ہتھیاروں کےساتھ شارٹ رینج میزائل سسٹم بھی فراہم کرے گا۔

جھوٹے بیانیے کے برعکس 17 ستمبر 2025 کو جاری کردہ پاک سعودی مشترکہ اعلامیے کے مطابق ”کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا“،سعودی عرب یا پاکستان کی جانب سے دفاعی معاہدے کی کوئی آپریشنل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ،بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی فوجی تعیناتی یا اعداد و شمار کا کوئی ذکر نہیں کیا،25 ہزار فوجیوں کا دعویٰ زیادہ تر بھارتی میڈیا و غیر مصدقہ تبصروں سے پھیلایا گیا،گودی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈا خطے میں انتشار پھیلانے کی مذموم کوششوں میں سے ایک ہے۔