شہبازشریف،سید عاصم منیر عظیم شخصیات،پاک افغان تنازع جلد حل کرادونگا،ٹرمپ
کوالالمپور:(مشرق نیوز)ملائیشیا میں آسیان سمٹ کا آغاز،تھائی لینڈ ،کمبوڈیا میں جنگ بندی معاہدہ،دونوں ممالک نے دستخط کردئیے ،ملائیشین وزیراعظم نے معززمہمانوں کا استقبال کیا۔
افتتاحی خطاب میں وزیراعظم انورابراہیم نے کہا تھائی لینڈ ،کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کاخیرمقدم کرتے ہیں،امن کے ذریعے ہی خطے میں امن و خوشحالی ممکن ہے،قیام امن کی کوششوں کےلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ، غزہ امن معاہدے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاک افغان تنازع جلد حل کرا دیں گے،تنازع اچھے سے حل کر سکتا ہوں لیکن فی الحال مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زبردست لوگ ہیں،چند ماہ میں 8ویں جنگ ختم کرائی، اوسطاً ہر ماہ ایک جنگ بند کرانے کے برابر اب صرف ایک ہی باقی ہے۔
ٹرمپ نے کہا دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں، مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، تجارت کے ذریعے جنگیں رکوائیں، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کی نگرانی کرےگا، تھائی لینڈ ،کمبوڈیا امن معاہدے سے لاکھوں جانیں بچ جائیں گی، تھائی لینڈ کی ملکہ کے انتقال پر تعزیت کرتا ہوں۔
امریکی صدر نے دہرایا پاکستان کے وزیراعظم ، فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، پاکستان ،افغانستان کے درمیان جنگ ہوئی لیکن جلد بند ہو گئی، سعودی عرب نے پاک افغان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا،مسئلہ جلد حل کرا دوں گا۔



















