کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کیخلاف 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کےخلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم ہاوس سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے 27 اکتوبر کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،اعلامیے کے مطابق ایک منٹ کی خاموشی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کےخلاف یوم سیاہ کا حصہ ہے۔



















