مریم نواز، صفدر، رانا ثنا،لیگی رہنماﺅں کیخلاف نیب آفس حملے کا مقدمہ خارج


لاہور: (کورٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، مشیر وزیراعظم رانا ثنا ،کیپٹن(ر)صفدر ،لیگی رہنماﺅں کیخلاف نیب آفس حملے کامقدمہ خارج،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے پولیس رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ملزموں کےخلاف الزامات کے ثبوت نہیں ملے،پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پتھراو کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

مقدمے کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر عدالت میں پیش ہوا، عدالت کے استفسار پر مدعی نے کہا اخراج رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں،سماعت کے دوران ایس پی معظم علی، ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ اور ڈی ایس پی خان نے بطور گواہ بیانات میں کہا ملزموں کےخلاف ٹرائل کےلئے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں،عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پولیس اخراج رپورٹ منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔