اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اصلاحات و جدید ٹیکنالوجی کے نمایاں نتائج ،سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں ایک دہائی بعد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق 2024 کے آغاز میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 446 تھی ، اکتوبر 2025 تک کم ہو کر 56 ہزار 169رہ گئی،چیف جسٹس نے عہدہ سنبھالتے ہی مقدمات میں کمی کو ترجیح قرار دیا،جوڈیشل ریفارم ایکشن پلان کے تحت عدالتی نظام میں جدیدیت و شفافیت پر توجہ دی گئی،ڈیجیٹل فائلنگ، آن لائن کیس ٹریکنگ و الیکٹرانک تصدیق شدہ نقول کے نظام کا آغاز کیا گیا۔
سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا رجسٹریوں ،بنچز کے درمیان رابطہ بہتر بنایا گیا ،ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے فیصلوں میں شفافیت و رفتار میں اضافہ ہوا،ایک دہائی بعد پہلی بار سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
سپریم کورٹ ، زیر التوا مقدمات میں ایک دہائی بعد نمایاں کمی

















