جنرل ساحر شمشاد کا دورہ،پاکستان،مالدیپ کا شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ،پاکستان، مالدیپ نے شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کرلیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورے کے دوران صدر مالدیپ ڈاکٹر معیظ، وزیر دفاع غسان ماومون، چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی اور علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور، بشمول دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کیا اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مالدیپ کی سول و عسکری قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی اور دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس (MNDF) ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔