لاہور :(اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت امن امان پر مسلسل چوتھے غیر معمولی اجلاس میں پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کےلئے اہم ترین فیصلے کیے گئے۔
ڈرون پولیسنگ،مربوط سکیورٹی اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف،صوبے بھر میں موجود 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحہ کی ازسر نو جانچ پڑتال اور سخت سکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ، پنجاب سَرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 ءمتعارف کرایا جائےگا،سر ینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 تین مراحل میں نافذ کیا جائےگا،سرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 ایکٹ اسلحہ کی واپسی، تلفی اور اسلحہ قوانین کے نفاذ پر توجہ دے گی، پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو15 دن کے اندراسلحہ واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ،پنجاب میں لائسنس یافتہ اسلحہ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائےگی، پنجاب میں لائسنس یافتہ اسلحہ کے مالک اور جاری کرنے والے کی تصدیق کی جائے گی، پنجاب میںجاری ہونےوالے اسلحے کی مکمل چھان بین کی جائے گی، وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی بھی جانچ پڑتال کی جائےگی اوراس سلسلے میں پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔
پنجاب میں صرف پولیس اہلکار اور رجسٹرڈ سیکیورٹی گارڈز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی، نجی سکیورٹی گارڈز کو پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 سے منسلک کیا جائےگا، انسٹنٹ پولیسنگ کےلئے پنجاب پولیس میں سٹینڈرڈ سیکشن بنایا جائے گا، لاہور میں کرائم سین پر جلد از جلد رسائی کےلئے ڈرون پولیسنگ کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کیا جائےگا، ڈرون پولیسنگ کسی بھی جرم یا ہنگامی صورتحال پر فوری، منظم اور ڈیجیٹل ردعمل یقینی بنائے گا، جیسے ہی جرم کی اطلاع موصول ہوگی پولیس ڈرون کرائم سین پر فوری پہنچ جائے گا تاکہ مجرم کو فوری ٹریک کیا جا سکے، ڈرون پولیسنگ کے نظام کو بعد ازاں پورے صوبے میں وسعت دی جائےگی، پنجاب کے 14 اہم داخلی و خارجی مقامات پر جدید اسلحہ اسکینرز نصب کیے جائیں گے۔
اسلحہ کی سمگلنگ کےخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاءگا، جرم کی سزا 14 سال قید مقررکی جائےگی، سالانہ اسلحہ لائسنس فیس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائےگا۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پر پیغام میں کہا ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے منانے کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کی تجدید ہے، ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پر عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کی اہمیت اجاگر کی جاتی ہے،پنجاب میں تیز ترین ڈویلپمنٹ کے جدید دور کا آغاز ہوچکا ،پائیدار ترقی اور موثر ابلاغ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کےلئے اہم کردار ادا کررہا ہے
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر پیغام میں کہا ریاست جموں و کشمیر کے غیور عوام نے قابض بھارتی فوج کےخلاف علم بغاوت بلند کرکے تحریک آزادی کی بنیاد رکھی، اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی قرار داد عالمی ضمیر پر بہت بڑا بوجھ ہے،ادھر وزیراعلیٰ مریم نوا زنے ورلڈ پولیو ڈے پرپیغام میں کہا پولیو کے 100فیصد خاتمے کا ہدف ہم سب کا مشن ہے،،پولیو ورکر قوم کے ہیرو ہیں، خدمات کی قدر کرتے اورسلام پیش کرتے ہیں۔
پنجاب سے اسلحہ،سمگلنگ کلچر کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے نئے قوانین متعارف

















