2025میں حج کرنیوالوں کو3.5ارب واپس کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)2025میںفریضہ حج ادا کرنےوالے 66 ہزار 377 حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا،رقوم کی منتقلی کا عمل حاجیوں کے بینک اکاﺅنٹس میں 31 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا، حج 2026 کیلئے 40 دن کے پیکیج کی رقم 11 لاکھ 50 ہزار جبکہ 25 دن کے شارٹ حج کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کردیا گیا۔
وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حج 2025 کے دوران رہائشی عمارتوں، کھانے پینے، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر معاملات میں تقریباً ساڑھے 3ارب کی بچت کی گئی ،رقم حاجیوں کو واپس کی جا رہی ہے،وزارت مذہبی امور ، حکومت کی کوشش ہوتی ہے حج اخراجات کو ممکنہ حد تک کم سے کم رکھنے کیساتھ انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

















