کراچی:(بیورورپورٹ)بلوچستان کے بعد سندھ حکومت نے بھی وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیاخیبرپختونخوا حکومت کے ا نکار کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں سندھ کو فراہم کی جائیں،غیرملکی مہمانوں، وی وی آئی پیز اور معزز شخصیات کی سکیورٹی کےلئے گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے، صوبے میں پیشگی سکیورٹی اقدامات کےلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے۔
بلوچستان کے بعد سندھ حکومت نے بھی بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں

















