لاہور (اپنے رپورٹر سے) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سموگ سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ کنیئرڈ کالج لاہور میں نشست سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہوسکتا ہے، سموگ کے خاتمے کیلئے پہلی بار عملی طور پر اقدامات کئے گئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں اپنی فضا کو صاف ستھرا رکھنا ہے، ہمیں سموگ کی وجوہات کا خاتمہ کرنا ہو گا، اینٹ کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کیلئے اقدامات کئے گئے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارپلاسٹک بیگ کےاستعمال پرپابندی عائد کی گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی فوری اطلاع کیلئے ہیلپ لائن قائم کی گئی، پنجاب بھر کیلئےسموگ وار روم قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صاف ماحول کیلئے اقدامات کئے، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی فوری اطلاع کیلئے ہیلپ لائن قائم کی گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صاف ماحول کیلئے آگاہی مہم شروع کی، عوام کے تعاون کے بغیر فضائی آلودگی پر قابو نہیں پایا جاسکتا، صاف ماحول شہریوں کے تعاون سے ممکن ہے۔
پنجاب حکومت سموگ سے نمٹنے کیلئے تمام عملی اقدامات کر رہی ہے: مریم اورنگزیب



















