سہیل آفریدی کا نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا کےساتھ ملنے سے انکار

پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا کےساتھ ملنے سے انکار کردیا۔

شرکا کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے یا ایم این اے بھی نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے ملنے نہیں آیا ،شرکا کو کھانا بھی پیکٹس کی شکل میں دیا گیا۔

سینئر وزیربلوچستان سردارعبدالرحمان کھیتران نے کہاورکشاپ کے شرکا سے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کےخلاف ہے،وزیراعلیٰ کے پی کو دعوت دیتے ہیں آپ بلوچستان آئیں، دیکھئے گا کتنا احترام کرتے ہیں، بلوچ، پشتون روایات کے مطابق کھانا بھی دیں گے۔