اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی بنچ نے 26ویں ترمیم کیس میں ریمارکس دئیے کان ،آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس علی مظہرنے ریمارکس دئیے سب وکلا فل کورٹ مانگ رہے ہیں مگرطریقہ کارکوئی نہیں بتارہا ،جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دئیے کان ،آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے۔
سابق سینیٹر افراسیاب خٹک کے وکیل خواجہ احمد احسن نے استدعا کی 26ویں ترمیم سے پہلے والا 16رکنی فل کورٹ تشکیل دیا جائے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا بنچ کیس سن نہیں سکتا توآرڈرکیسے دے سکتا ہے؟،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے آرٹیکل 191 اے میں کوئی قدغن نہیں ، پروسیجرل آرٹیکلزہیں ،آرٹیکل بینچز پر تو قدغن لگاتے ہیں لیکن سپریم کورٹ پرنہیں، آرٹیکلزکوایسے پڑھ رہے ہیں جیسے مکمل طورپرقدغن لگاتے ہیں۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا آپ اپنی درخواست کے ذریعے مرکزی ریلیف مانگ رہے ہیں،جسٹس علی مظہرنے کہا بنچ میں مزید ججزشامل کرنے کا اختیارسپریم جوڈیشل کمیشن کے پاس ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے تاثر دیا جا رہا ہے ہم الگ ججز اور دوسرے والے الگ ججز ہیں، تمام ججز کو تسلیم کرنا پڑےگا، سپریم کورٹ کے ججز کا کام آئین کا تحفظ ،دفاع اور تشریح کرنا ہے۔
26ویں ترمیم کیس، کان ،آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے،آئینی بنچ


















