حکومت مساجد ،مدارس کے امور میں دخل نہیں دے گی:محسن نقوی

کراچی:(بیورورپورٹ)وفاقی حکومت نے مساجد اور مدارس کے امور میں دخل اندازی نہ کرنے کااعلان کردیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی رہائش گاہ پہنچے ،مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کی،ملاقات میں ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،علمائے کرام نے مختلف مسائل پر وزیرداخلہ کواپنا موقف پیش کیا

محسن نقوی نے علما کا موقف سنا اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں جلد اسلام آباد میں تفصیلی نشست کے اہتمام اور تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانے پر اتفاق کیا گیا، محسن نقوی نے کہامدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کیلئے ہر وقت موجود ہوگا۔