اسلام آباد (مشرق نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشت گردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں اور ترکیہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں ٹھوس اور قابل تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات ہوگی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کےخلاف دہشت گردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں، مزیدجانی نقصان سے بچنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں: اسحاق ڈار



















