علاقے کلیئر ہونے پر دہشتگردوں کو واپس کون لایا؟ وزیراعلیٰ کے پی


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے علاقے کلیئر ہونے پردہشتگردوں کو کون واپس لایا؟ ،آپریشنز کے مخالف ہیں ،صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر امن نہیں آسکتا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاصوبہ سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں تھوڑے کمزور تھے، غلطیوں پرتنقید ضرور کریں لیکن صوبے کو نقصان نہ پہنچے،مجھے کسی کےخلاف نہیں اتارا گیا، قانون کی حکمرانی چاہتے،عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں، انصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا فوج آرٹیکل 245 کے تحت آتی ہے،صنم جاوید کے معاملے پر خاص نہیں جنرل ہدایات دیں، ملنے والی رپورٹ سے مطمئن نہیں،افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا جواب ملے گا، صوبے سے8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے، 12 لاکھ اب بھی ہیں باعزت طریقے سے بھجوائیں گے، واپسی کا عمل تیز کرنے کےلئے تھری فور ونڈو آپریشن کیا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا موقف یہی ہے مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھیجا جائے گا،حکومت چلانے نہیں تبدیلی کےلئے آیا ہوں، عمران سے ملاقات کا وقت نہ ملا تو مشاورت سے کابینہ کی تشکیل کریں گے،چیف سیکرٹری اور آئی جی فی الحال یہی رہیں گے،راستہ نہ ملا تو مزاحمت کریں گے،ملک میں انصاف ہوتا تو بانی جیل میں نہ ہوتا،پاکستان کےخلاف کوئی بھی جارحیت کرے گا تو فوج کےساتھ کھڑے ہوں گے۔