برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، روابط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی،دوطرفہ تعلقات کے فروغ ،حالیہ اعلیٰ سطح کے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان برطانیہ تعلقات میں مسلسل بہتری کو سراہتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں،دونوں رہنماوں نے خطے و عالمی سطح پر جاری سیاسی و معاشی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رومانیہ کےلئے پاکستان کے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی بھی ملے،اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی (جنوبی ایشیا) الیاس محمود نظامی کی گرانقدر خدمات کو سراہا،نئی ذمہ داری میں کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان رومانیہ تعلقات کو مزید گہرا ،وسیع کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔