کراچی: (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
صدر آصف زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، سیلاب سے ہونے والے نقصانات، خطے میں کشیدگی، پنجاب کی صورتحال ،ن لیگی قیادت کےساتھ صدر ، بلاول کی ملاقاتوں پرگفت وشنید کی گئی،شرکا کو حکومت کےساتھ بات چیت میں ہونےوالی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کئی معاملات پر بات چیت مثبت رہی، آزاد کشمیر حکومت کے معاملے پرن لیگ کےساتھ ہونےوالی بات چیت اور آپشنز زیر غور آئے،پیپلزپارٹی کے متعدد رہنماوں نے پنجاب کے انتظامی، حکومتی و سیاسی امور پر تحفظات پیش کرتے ہوئے کہاصوبے میں پیپلزپارٹی کو فیصلہ سازی، مشاورت میں شامل نہیں کیا جا رہا۔
پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پراظہار تحفظات


















