نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کا کیمپس بنانے کا اعلان

لاہور: (سٹاف رپورٹر) نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپریل کالج لندن کاکیمپس بنانے کااعلان،نومبر میں سنگ بنیاد رکھا جائےگا،ایمپریل کالج کیمپس میں 300 بیڈ کا جدید ترین ہسپتال بھی بنایا جائےگا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دےدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نواز شریف آئی ٹی سٹی پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا،مریم نواز نے فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فیوچر پراجیکٹس پر سہ ماہی رپورٹ ،روڈا کاقابل عمل بزنس پلان طلب کر لیا،مریم نواز کو سی بی ڈی، روڈا اور این ایس آئی ٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا روڈا بند بننے سے لاہور دریائے راوی کے سیلاب سے محفوظ ہوجائے گا، انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین، ترکیہ کی کمپنیوں ،۔ڈی او ایف روبوٹک ، یو بینڈ پلیر(Pleasure)نے تھیم پارک میں اظہار دلچسپی کیا،انٹرٹینمنٹ سٹی میں 80 سیٹر فلائنگ تھیٹر بھی بنایا جائے گا،سیلی کون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں مختلف اداروں نے دلچسپی کااظہار کیا،نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر78 فیصد مکمل کر لی گئی،راوی پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی ہوگا۔