وفاق کو تحفظات سے آگاہ کردیا، کراچی کےلئے کام پر خوشی ہوگی،بلاول بھٹو

کراچی :(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے وفاق کو تحفظات سے آگاہ کردیا، کراچی کےلئے کام کیا جائے تو خوشی ہوگی،ترقیاتی کام اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہونے چاہئیں،بےنظیر بھٹو کا قتل ملک ، وفاق کےخلاف سازش تھی۔

شاہراہ فیصل پر سانحہ کارساز کے شہدا کی یادگار پر حاضری دینے کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاپیپلز پارٹی بےنظیر شہید کے مشن کو آگے لیکر چل رہی ہے، عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، ہمسایہ ملک سے تعلقات بہتر نہیں ،پیپلز پارٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،18اکتوبر کو کارساز ملکی تاریخ میں سب سے بڑا دہشتگردی کا واقعہ تھا،بدقسمتی ہے کچھ معاملات کو شفاف طریقے سے حل نہیں کیا جاتا۔

چیئرمین پی پی نے کہا مشرق وسطیٰ میں ہونےوالی پیش رفت بڑی کامیابی ہے،صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں،غزہ کے معاملے پر امید تو ہے مگر خدشات بھی موجود ہیں۔